اقبال اکادمی پاکستان
  English  

مشرقی دل و دماغ صدیوں سے اس سوال میں مُستَغَرق ہے کہ کیا خدا کا وجود ہے؟ میں نیا سوال کرنے کی جسارت کر رہا ہوں جو کہنے کو مشرق کے لیے نیا ہے کہ کیا انسان کا وجود ہے؟

(شذدراتِ فکرِ اقبال)

 


اکادمی کا تنظیمی خاکہ

اکادمی کا تنظیمی خاکہ

اکادمی کا تنظیمی خاکہ اقبال اکادمی آرڈینینس ۱۹۶۲ کے مطابق درج ذیل ہے۔

  1. سرپرستِ اعلیٰ (اقبال اکادمی آرڈینینس کی دفعہ ۸ کے تحت صدرِ پاکستان اکادمی کا سرپرستِ اعلیٰ ہوتا ہے)
  2. سرپرست
  3. صدر
  4. نائب صدر (دفعہ ۱۱ کے تحت مرکزی حکومت تین سال کے لیے اکادمی کے نائب صدر کو نامزد کرتی ہے)
  5. اعزازی اراکین؛
  6. تاحیات اراکین؛ اور
  7. اراکین

ہیتِ حاکمہ

آرڈینینس کی دفعہ ۱۷ کے تحت اکادمی کی انتظامیہ اور کنٹرول ہیتِ حاکمہ کے پاس ہے جو کہ درج ذیل پر مشتمل ہے-

  1. صدر جو کہ ہیتِ حاکمہ کا صدر نشین بھی ہوتا ہے۔

  2. نائب صدر

  3. خازن

  4. ناظم، مرکزی ادارہ تحقیقاتِ اسلامیہ، اسلام آباد

  5. تاحیات اراکین اور اراکین میں سے منتخب کردہ دو افراد

  6. وزارت کا ایک نمائندہ

  7. مرکزی حکومت کے نامزد کردہ پانچ افراد۔

موجودہ ممبران:

  • عرفان صدیقی
    مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن
    (صدر، اقبال اکادمی پاکستان)

  • جناب منیب اقبال (نائب صدر)

  • جناب سرشار احمد خان (خازن)

  • خالی (رکن، وفاق)

  • ڈاکٹر فخر الاسلام (رکن، خیبر پختون خواہ)

  • میاں افضل حیات (رکن، پنجاب)

  • عالم ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی (رکن، سندھ)

  • ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی (رکن، بلوچستان)

  • انجینئر عامر حسن (رکن، معتمد، حکومتِ پاکستان، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن) 

  • ڈاکٹر ضیاءالحق (بہ لحاظ منصب، رکن، ناظمِ اعلیٰ، ادارہ تحقیقاتِ اسلامیہ)

  • ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی (منتخب رکن)

  • ڈاکٹر عبد الغفار سومرو (منتخب رکن)

مجلسِ عاملہ
اکادمی کے روزمرہ معاملات کے انتظامات کے لیے ایک مجلسِ عاملہ ہے۔  مجلسِ عاملہ درج ذیل افراد پر مشتمل ہوتی ہے:-
  1. نائب صدر؛
  2. ہیتِ حاکمہ میں وزارت کا نمائندہ؛
  3. خازن؛ اور
  4. ہیتِ حاکمہ کے اپنے اراکین میں سے تقرر کردہ دو افراد
  5. اکادمی کا ناظم مجلسِ عاملہ کا معتمد ہوتا ہے۔

موجودہ ممبران:

  • جناب منیب اقبال (نائب صدر)

  • جناب سرشار احمد خان (خازن)

  • وکیل عدالتِ عالیہ ظفراللہ خان (رکن، وفاق)

  • میاں افضل حیات (رکن، پنجاب)

  • انجینئر عامر حسن (رکن، معتمد، حکومتِ پاکستان، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن)

  • جناب محمد بخش سانگی (ناظم، اقبال اکادمی پاکستان)

 
علامت سر ورق
علامت تعارف
علامت تنظیمی خاکہ
علامت قواعد و ضوابط
علامت رکنیت
علامت مطبوعات
علامت تقریبات
علامت کتب خانہ
علامت پیشکش
علامت ملازمتیں
علامت رابطہ
تشکیل کندہ: فیصل وحید، زیرِ نگرانی: محمد نعمان چشتی